لارڈز ٹیسٹ : پاکستان کو انگلینڈ کیخلاف 166 رنز کی برتری حاصل

 

لارڈز ٹیسٹ میں پاکستانی بلے بازوں نے انگلینڈ پر 166 رنز کی برتری حاصل کرلی۔ اظہر علی، اسد شفیق، بابر اعظم اور شاداب خان نے انگلش بولرز کی خوب درگت بنائی، چاروں نے نصف سنچریاں اسکور کیں، گرین کیپس نے 8 وکٹ پر 350 رنز بنالئے۔

لارڈز ٹیسٹ کے دوسرے دن کا آغاز پاکستان نے 50 رنز ایک کھلاڑی آؤٹ سے کیا، حارث سہیل 39 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے، اظہر علی 50 رنز بناکر جیمز اینڈرسن کا شکار بنے، اسد شفیق نے 59 رنز کی اننگز کھیلی، سرفراز احمد 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

بابر اعظم انگلش بولر بین اسٹوک کی گیند ہاتھ پر لگنے سے زخمی ہوگئے اور کھیل جاری نہ رکھ سکے، ریٹائرڈ ہرٹ ہونے قبل انہوں نے 68 رنز بنا رکھے تھے۔

فہیم اشرف اور بابر اعظم کے درمیان 74 رنز کی شراکت قائم ہوئی، لیفٹ ہینڈر آل راؤنڈر 37 رنز بنائے، محمد عامر 19 اور محمد عباس بغیر کوئی رن بنائے کریز پر موجود ہیں۔

انگلینڈ کی جانب سے جیمز اینڈرسن اور بین اسٹوکس نے 3، 3 جبکہ اسٹورٹ براڈ اور مارک ووڈ نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل انگلش ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 184 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی، حسن علی اور محمد عباس نے 4، 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

ENGLAND

Lords Test

Asad Shafique

1st test

Shadab Khan

Tabool ads will show in this div