سمندری طوفان میکونو نے یمن میں تباہی مچادی
بحیرہ عرب میں بننے والے سمندری طوفان ’’میکونو‘‘ نے یمن میں تباہی مچادی، طوفان کا رخ عمان کی جانب ہوگیا۔
غير ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بحیرہ عرب میں بننے والے سمندری طوفان ’’میکونو‘‘ نے یمن کے جزیرے سقطریٰ میں تباہی پھیلا دی، سیکڑوں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا، سمندر میں موجود 2 کشتیوں پر سوار درجن سے زائد افراد لاپتہ ہوگئے۔

انتظاميہ کے مطابق ساحلی علاقے پر واقع کئی دیہات کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
يمن ميں تباہی مچانے کے بعد طوفان آج خلیجی ریاست عُمان سے ٹکرائے گا۔ محکمہ موسمیات نے سمندری طوفان کے پاکستان پر اثرات نہ پڑنے سے متعلق بتادیا تھا۔