نواز شریف کا ایک اور شیر عمران کے قافلے میں شامل

May 25, 2018

مسلم لیگ نواز کے ایک اور شیر نے عمران خان کے قافلے میں شمولیت اختیار کرلی، رکن صوبائی اسمبلی حسین جہانگیر پی ٹی آئی کا حصہ بن گئے۔

مسلم لیگ ن کے پی پی 204 خانیوال سے رکن پنجاب اسمبلی حسین جہانگیر گردیزی نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی۔

بہاولپور نیشنل عوامی پارٹی کا پی ٹی آئی میں انضمام

پاکستان تحریک انصاف کو بہاولپور سے بھی بڑی حمایت مل گئی، بی این اے پی (بہاولپور نیشنل عوامی پارٹی) بھی پی ٹی آئی میں ضم ہوگئی، نوابزادہ صلاح الدین نے عمران خان سے ملاقات کے بعد باضابطہ طور پر اعلان کردیا۔

جنوبی پنجاب کے بعد اپر پنجاب میں بھی سونامی

نارووال کے رکن قومی اسمبلی میاں رشید اور ایم پی اے اویس قاسم عمران خان کی ٹیم میں شامل ہوگئے، بھکر سے ایم این اے ڈاکٹر افضل ڈھانڈلا، دو ایم پی ایز عامر عنایت شاہانی اور غضنفر عباس نے بھی ن لیگ کو خیر باد کہتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف جوائن کرلی۔

تحریک انصاف کی بانی رکن کی پارٹی سے علیحدگی

پاکستان تحریک انصاف کی سینئر ترین رہنماء فوزیہ قصوری نے پارٹی کو خیرباد کہہ دیا، انہوں نے اپنا استعفیٰ چیئرمین عمران خان کو بھجوادیا جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ انہیں پارٹی سربراہان کے موجودہ اقدامات سے انتہائی مایوسی ہوئی ہے۔

جنوبی پنجاب سے مزید وکٹیں گر گئیں

پی ٹی آئی نے جنوبی پنجاب میں ن لیگ کی مزید دو وکٹیں گرادیں، سبطین رضا اور عامر گوپانگ تحریک انصاف کو پیارے ہوگئے ۔

گزشتہ روز بھی ن لیگ کی خاتون ایم پی اے ڈاکٹر نادیہ عزیز سمیت تین ارکان صوبائی اسمبلی تحریک انصاف میں شامل ہوگئے، معروف خاتون رہنمان لیگ کے ٹکٹ پر پی پی چونتیس سرگودھا سے منتخب ہوئی تھیں۔

جنوبی پنجاب صوبہ محاذ تحریک انصاف میں ضم

رواں ماہ کے پہلے ہفتے میں جنوبی پنجاب صوبہ محاذ کے 15 سے زائد سابق و موجودہ اراکین اسمبلی بھی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرچکے ہیں۔

PTI

IMRAN KHAN

Tabool ads will show in this div