مسئلہ کشمیر کے حل تک خطے میں غیر یقینی صورتحال رہے گی: وزیراعظم

اسٹاف رپورٹ


مظفرآباد: وزیراعظم نواز شریف نے بھارت کو مذاکرات کی پیشکش کردی۔۔۔وزیراعظم کا کہنا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے حل تک خطے میں غیر یقینی صورتحال رہے گی

 وزیر اعظم نواز شریف نے ایک بار پھر بھارت کی جانب دوستی کا ہاتھ بڑھادیا ۔۔
وزیراعظم کشمیریوں سے اظہار یک جہتی کے لئے قانون ساز اسمبلی پہنچے ۔۔
انہوں نے ارکان سے خطاب کرتے ہوئے کہا شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دیں گے ۔۔ اور پُرامن حل کے لیے بھارت کو مذاکرات کی دعوت دیتے ہیں ۔۔ امید ہے دوسری جانب سے مثبت جواب آئے گا ۔۔
 
وزیر اعظم نواز شریف کہتے ہیں مسئلہ کشمیر کے حل تک خطے میں غیر یقینی صورتحال رہے گی ۔۔ تاہم کشمیریوں کی سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رہے گی ۔۔
 وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کشمیر پر ظلم و ستم کو نظر نہیں کرسکتی ۔۔ پاکستان کی طرح آزاد کشمیر کی ترقی بھی عزیز ہے ۔۔ گذشتہ دور میں بھی وادی کی بہتری کے لئے کام کیا تھا ۔۔

سماٴ

میں

کے

eid

کشمیر

lord

republic

surrenders

Tabool ads will show in this div