فاٹا میں عالمی اسٹیبلشمنٹ کی ہمیشہ دلچسپی رہی ہے ،رضا ربانی
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیر صدارت سینٹ کے اجلاس میں فاٹا انضمام سے متعلق آئین میں ترمیم کی منطوری کے عمل کا آغاز ہوا، فاٹا انضمام بل وزیر قانون چوہدری محمود بشیر ورک نے پیش کیا۔
سینٹ میں خطاب کرتے ہوئے سینٹر رضا ربانی کا کہنا تھا کہ یہ خوشی کا دن ہے کالے قانون سے نجات ملنےجارہی ہے، یہ کام پارلیمان کو خود سے بہت پہلے کرنا چاہئے تھا، بہر حال دیر آئے درست آئے یہ اچھا اقدام ہے، بينظیرشہیدنےفاٹا کوکالےقوانین سےآزادکرانےکےکام کاآغاز کیا ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ فیصلہ مزید صوبے بننے کا راستہ نہیں کھولے گا بلکہ ہر صوبہ انتظامی طور پر بننے کے الگ الگ عوامل ہوتے ہیں اور ہم زمینی حقائق کے بغیر نئے صوبے بننے کی اجازت نہیں دیں گے