ایشیا کپ کے لیے ویمن کرکٹ ٹیم کی تیاریاں جاری
ایشیا کپ ویمن کرکٹ ٹورنامنٹ کے لیے قومی ٹیم کے تربیتی کیمپ میں کھلاڑیوں کی سخت ٹریننگ جاری ہے ۔
سنئیر کھلاڑی نین عابدی کا کہنا ہے کہ روایتی حریف بھارت سے مقابلہ سخت ہوگا۔
نیشنل اکیڈمی میں جاری تربیتی کیمپ کے دوسرے روز کھلاڑیوں نے انڈور اسکول میں باولنگ مشین پر بیٹنگ پریکٹس کی۔
نین عابدی کہتی ہیں کہ ٹی ٹوینٹی کی خوبصورتی ہے چھوٹا فارمیٹ ہے کسی کو معلوم نہیں ہوتا کہ دو سے تین گیندوں پر کیا ہوجاے ۔
انہوں نے مزید کہا انڈیا ہمیشہ انڈر پریشر آیا ہے ہمارے خلاف جب بھی کھیلا ہیے پانچ سے آٹھ رنز سے جیتے اور ہارے بھی ہیں۔ ٹیم پر اس مرتبہ حاوی ہونے کی کوشش کریں گے۔
ٹیم کے ٹرینرجمال حسین کہتے ہیں پاکستانی ٹیم آئندہ ماہ ملائشیا میں ہونے والے ٹورنامنٹ میں اچھی کاکردگی کے لیے تیار ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوینٹی اور ون ڈے کرکٹ زیادہ ہوگئی ہے۔ اس میں پاور اور سپیڈ کو زیادہ اہمیت حاصل ہے یہ پراسس راتوں رات نہیں ہوگا لیکن سب محنت کے لیے تیار ہیں اور بطور ٹیم سخت محنت کررہے ہیں۔
ایشیا کپ میں شرکت کے لیے ویمن کرکٹ ٹیم چھبیس مئی کو روانہ ہوگی۔
Skill work with Spinners & Fast Bowlers at NCA outdoor during the on going Training Camp for ACC Women Asia Cup 2018. pic.twitter.com/0eZtsVQqjA
— PCB Official (@TheRealPCB) May 24, 2018