برطانوی شاہی جوڑے نے نیویارک میں شادی کرلی

May 25, 2018

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/05/ROYEL-WEDDING-.mp4"][/video]

امریکی شہر نیویارک میں اس وقت لوگ دنگ رہ گئے جب کچھ روز قبل ونڈسر محل میں ہونے والی شاہی شادی کی ہو بہو نقل نیویارک کے علاقے بالڈون میں واقع ڈوڈل ووڈ اسٹوڈیو میں دہرائی گئی، بس فرق صرف اتنا تھا کہ دلہا دلہن سائز میں چھوٹے رہ گئے تھے۔

شاہی شادی جیسی شادی ہو ، یہ ہر کسی کا ارمان ہوتا ہے، تاہم امریکی بچوں نے اسی سچ کردکھایا۔ جی ہاں برطانوی شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کی شادی کی ہو بہو نقل نیویارک کے شہر میں تیار کی گئی، جہاں کپڑوں، سیٹ، مہمانوں سے لے کر ہر چیز ایک جیسی تھی، تاہم فرق تھا تو صرف چھوٹے سائز کے دلہا دلہن کا۔

ہیری اور میگھن کا کردار چھ سالہ اینڈرو رابرٹ نے ادا کیا، جب کہ میگھن بننے کا اعزاز سات سالہ نیااوٹیرو کے حصے میں آیا۔ دونوں نے ڈوڈل ووڈ اسٹوڈیو میں شادی کا فوٹو شوٹ بھی بنوایا۔ اس شادی کی نقل کیلئے خصوصی بجٹ اور دن تاریخ کا اہتمام کیا گیا اور ایسا نقشہ کھینچا گیا کہ دیکھنے والے حیران اور تصور ہی کرسکیں۔

 

گریمی، آسکر اور گولڈن گلوب جیسے بڑے بڑے ایونٹس کو کور کرنے والی ٹریسیا اس سے قبل بھی آسکر ، گریمی اور گولڈ گلوب کے ریڈ کارپٹ پر بچوں کے فوٹو شوٹ ریکارڈ کر چکی ہیں، تاہم برطانوی شاہی شادی کی نقل کی تیاری کیلئے انہوں نے ریکارڈ 48 گھنٹوں میں تمام کام مکمل کیا۔

دلہا دلہن نے نہ صرف ہیری اور میگھن جیسے لباس کا استعمال کیا، بلکہ چھ سالہ اینڈرو نے ہیری کی طرح داڑھی بنوانے کیلئے منہ پر کلر بھی کراویا۔ آئی برو پینسل سے اینڈرو کے منہ پر داڑھی بنائی گئی۔ ٹریسا کا کہنا تھا کہ اس تمام کام میں انہوں نے اپنی ٹیم کے ساتھ دن رات محنت کی اور اسٹیج کیلئے پھولوں سے بنی دیوار بنوائی۔

PRINCE HARRY

Meghan Markle

photoshoot

royal wedding

American Kids Recreate Royal Wedding

Tricia Messeroux

Toddlewood Studio

Baldwin

Tabool ads will show in this div