بابر اعظم اور اسد شفیق پر اسمارٹ گھڑیاں پہنے پر پابندی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستانی کرکٹر بابراعظم اور اسد شفیق کو اسمارٹ واچ پہننے سے منع کردیا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے اینٹی کرپشن یونٹ نے پاکستانی کرکٹرز کو وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ میچ کے دوران اسمارٹ واچ نہ پہنیں، کیوں کہ یہ آئی سی سی قوانین کے خلاف ہے۔

 

آئی سی سی قوانین کے مطابق اسمارٹ واچ پہن کر میچ کھیلنے پر پابندی ہے، جس کے تحت پاکستانی کھلاڑیوں کو اسمارٹ واچ پہننے سے روکا گیا ہے۔ آئی سی سی ترجمان کا کہنا ہے کہ ایسی گھڑیاں فون سے منسلک ہوتی ہیں، جس کے باعث انہیں پہنے کی اجازت نہیں۔

 

اینٹی کرپشن یونٹ آفیشل کی جانب سے پوری ٹیم کو آگاہ کردیا گیا ہے کہ مخصوص گھڑیاں میچ کے دوران پہننے کی اجازت نہیں ہے، یہی وجہ تھی کہ آج میچ کے دوران بابراعظم اور اسد شفیق کے ہاتھوں سے اسمارٹ واچز اتروا لی گئیں تھیں۔

 

دوسری جانب لندن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستانی کرکٹر حسن علی کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کو اس بات کا علم نہیں تھا، تاہم قوانین کی پابندی کرتے ہوئے بابر اعظم اور اسد شفیق اسمارٹ گھڑیاں نہیں پہنے گئے۔

 

واضح رہے کہ لارڈز ٹیسٹ میچ کے پہلے روز انگلینڈ کی ٹیم 184 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی، محمد عباس اور حسن علی نے چار، چار وکٹیں حاصل کیں، پاکستان نے دن کے اختتام پر ایک وکٹ کے نقصان پر 50 رنز بنالیے، قومی ٹیم کو انگلینڈ کی برتری ختم کرنے کے لیے 134 رنز درکار ہیں ان کی 9 وکٹیں باقی ہیں۔

 

اظہر علی 18 اور حارث سہیل 21 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں جبکہ اوپنر امام الحق 4 رنز بنا کر براڈ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے تھے۔

anti corruption unit

PakvsEng

Lords Test

Smart Watch

Tabool ads will show in this div