لارڈز ٹیسٹ میں پاکستانی کھلاڑی مشکل میں پھنس گئے

انگلینڈ کیخلاف لارڈز ٹیسٹ میں پاکستانی کھلاڑی مشکل میں پھنس گئے، اسمارٹ واچ پہننے پر اینٹی کرپشن یونٹ نے وضاحت طلب کرلی۔

پاکستان اور انگلینڈ کیخلاف لارڈز ٹیسٹ کا آج آغاز ہوا، انگلش ٹیم 184 رنز پر ڈھیر ہوگئی، قومی ٹیم نے ایک وکٹ پر 50 رنز بنالئے، تاہم پاکستانی کھلاڑی مشکل میں پھنس گئے، آئی سی سی قوانین کی خلاف ورزی کی زد میں آگئے۔

فیلڈنگ کے دوران پاکستانی کھلاڑیوں نے اسمارٹ واچ پہن رکھی تھی جس پر آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ نے وضاحت طلب کرلی۔

انٹرنیشنل کرکٹ قوانین کے مطابق اسمارٹ واچ پہن کر ميچ کھيلنے پر پابندی ہے، اینٹی کرپشن یونٹ نے پاکستانی کھلاڑیوں کو خبردار کیا ہے کہ آئندہ فیلڈ میں اسمارٹ واچ استعمال نہ کی جائے، پاکستانی کھلاڑیوں کو خلاف ورزی پر سخت کارروائی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

ENGLAND

anti corruption unit

Lords Test

Smart Watch

Tabool ads will show in this div