مختلف علاقوں میں رینجرزکا آپریشن؛ 150سے سے زائد افراد زیر حراست
اسٹاف رپورٹ
کراچی: رینجرز نے کراچی کے مختلف علاقوں میں میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن کرکے ڈیڑھ سو سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا ۔۔ کارروائی کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ بھی برآمد کیا گيا ہے ۔۔۔
رینجرز نے لیاری کے علاقوں چاکیواڑہ، سنگولین، گل محمد لین، ریکسر لین اور جمن شاہ پلاٹ کا محاصرہ کر کے گھر گھر تلاشی لی۔۔
اس دوران پیپلز پارٹی کے رہنما ظفر بلوچ سمیت ایک سو تیس مشتبہ افراد کو حراست میں لیکر اسلحہ برآمد کيا گيا۔۔ تاہم ظفر بلوچ اور بعض ديگر افراد کو پوچھ گچھ کے بعد رہا کر دیا گیا۔۔ حراست میں لیے گئے افراد کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔۔
رینجرز اہلکاروں نے بلدیہ ٹاؤن داؤد گوٹھ کا بھي محاصرہ کرکے گھر گھر تلاشی لی اور انیس افراد کو حراست میں لے کر بڑي تعداد میں اسلحہ برآمد کیا۔۔
رینجرز کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران بڑی تعداد میں ناجائز اسلحہ برآمد کيا گيا۔۔
اس سے پہلے صدر ٹاؤن پولیس نے برنس روڈ کی گلی نمبر چھ کا محاصرہ کرکے درجن سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔۔ کارروائي ميں اسلحہ برآمد کرنے کا دعوی بھي کیا گيا۔۔۔سماء