فاٹا کے انضمام کا سہرا نواز شریف کے سر ہے، گورنر خیبرپختونخوا

گورنر خیبرپختونخوا نے فاٹا کے انضمام کو بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کا سہرا نواز شریف کے سر جاتا ہے۔

سماء کے پروگرام ندیم ملک لائیو میں گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا اقبال ظفر جھگڑا کا کہنا تھا کہ قیام پاکستان کے بعد فاٹا کا انضمام بڑی کامیابی ہے، ہر ایجنسی میں جاکر ہم نے قبائلیوں کے تاثرات لئے، قبائلیوں کی اکثریت نے فاٹا کے انضمام کی بات کی۔

وہ کہتے ہیں کہ ہم کوئی بھی فیصلہ عوام پر زبردستی نافذ نہیں کرنا چاہتے، فاٹا کے انضمام کیلئے سرتاج عزیز نے بہت کام کیا، اس کامیابی کا سہرا نواز شریف کے سر جاتا ہے، انضمام کے بعد فاٹا کی ترقی کیلئے کام کرنا ہے۔

فاٹا کے خیبرپختونخوا میں انضمام کا بل قومی اسمبلی میں منظور

قومی اسمبلی سے فاٹا انضمام کا بل منظور

فاٹا کے خیبرپختونخوا میں انضمام کی 31 ویں آئینی ترمیم کا بل قومی اسمبلی میں منظور کرلیا گیا، ووٹنگ کے دوران 229 ارکان نے بل کے حق میں جبکہ پی ٹی آئی کے باغی رکن داور کنڈی نے مخالفت میں ووٹ دیا۔

ایوان میں ارکان کی تقسیم کے ذریعے رائے شماری کی گئی، جمعیت علمائے اسلام (ف) اور پختونخوا میپ نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا، فاٹا کو خیبر پختونخوا میں ضم کرنے کے بل کے تحت آئین کے 8 آرٹیکلز میں ترمیم کی جارہی ہے۔

PM

KPK

NATIONAL ASSEMBLY

Federally Administered Tribal Areas

PM shahid khaqan abbasi

Emergence of FATA in KPK

Iqal Zafar Jhagra

Tabool ads will show in this div