ہم نے فاٹا کے عوام کا اعتماد حاصل کرنا ہے، وزیراعظم

قومی اسمبلی میں فاٹا کو خیبر پختونخوا میں ضم کرنے کا بل منظور ہوگیا ہے، قومی اسمبلی میں فاٹا کو خیبرپختونخوا میں ضم کرنے کا بل 229 ووٹوں سے منظور ہوا جبکہ ایک رکن نے مخالفت کی۔

قومی اسمبلی میں خطاب کر تے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی نے تاریخی بل پاس کیا، رپورٹ کی روشنی میں فاٹا عملدرآمد کمیٹی بنائی گئی، تمام معاملات بہت خوش اسلوبی سے طے پائے، خورشید شاہ، شاہ محمود، فاروق ستار کا مشکور ہوں۔

وزیراعظم نے کہا کہ کسی کو منی لانڈرر کہنا اخلاقی تقاضوں کے مطابق نہیں،فیصلہ عوام نے جولائی کے انتخابات میں کرنا ہے، تقریر میں جو باتیں کی گئیں ان کی آج ضرورت نہیں تھی۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے فاٹاکے عوام کا اعتماد حاصل کرنا ہے، مقومی مسائل کو مفاہمت سے حل کرنا ہوگا، پاکستان میں بدتمیزی کی سیاست کی کوئی جگہ نہیں۔

PM

NATIONAL ASSEMBLY

Federally Administered Tribal Areas

PM shahid khaqan abbasi

Emergence of FATA in KPK

Tabool ads will show in this div