پولیو کی تباہ کاریاں جاری، ایک ہی دن میں 3 بچے شکار، رواں برس تعداد 66 ہوگئی

اسٹاف رپورٹ

اسلام آباد : سفری پابندی بھی پولیو کا کچھ نہ بگاڑ سکی، ایک ہی دن میں 3 نئے شکار کرلئے، رواں برس یہ موذی مرض 66 بچوں کو عمر بھر کی معذوری دے چکا ہے۔

وزیراعظم پولیو مانیٹرنگ سیل نے تصدیق کی ہے کہ شمالی وزیرستان کی تحصیل میرانشاہ کے 22 ماہ کے وقاص، 6 ماہ کی افسا بی بی، جنوبی وزیرستان کی تحصیل وانا کی 22 ماہ کی رومانہ پولیو وائرس کے باعث معذور ہوچکی ہیں۔

رواں برس فاٹا سے اب تک پولیو کے 52 کیس رپورٹ ہوئے، شمالی وزیرستان میں پولیو زیادہ بے قابو رہا اور 44 بچوں کو شکار کیا، جنوبی وزیرسان کے 5،  خیبر ایجنسی کے 2 اور ایف آر بنوں کا ایک بچہ اس کی لپیٹ میں آیا۔

مانیٹرنک سیل نے انکشاف کیا ہے کہ متاثرہ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے نہیں پلائے گئے، 2012ء کے بعد شمالی اور جنوبی وزیرستان میں بچوں کو قطرے نہیں پلائے جاسکے، وزیراعظم مانیٹرنگ سیل نے فاٹا میں فوری طور پر انسداد پولیو مہم شروع کرنے کی سفارش کی ہے۔ سماء

planet

brown

success

Tabool ads will show in this div