اسلام آباد میں کانگو وائرس سے 3 افراد کا انتقال، قومی ادارہ صحت کی تصدیق
ویب ایڈیٹر
اسلام آباد : اسلام آباد میں کانگو وائرس سے 3 افراد انتقال کرگئے، قومی ادارہ صحت نے ہلاکتوں کی تصدیق کردی۔
ذرائع کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 3 افراد کانگو وائرس کا شکار ہوگئے، قومی ادارہ صحت نے ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ تینوں افراد کا چند روز قبل پمز اسپتال میں انتقال ہوا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کانگو وائرس سے جاں بحق ہونے والے افراد میں افغانستان کا محمد علی، راولپنڈی کا بابر اور اسلام آباد کا رہائشی مشہود شامل ہیں۔ سماء