خطرے کی گھنٹی،کانگووائرس کا اسلام آباد میں وار،تین مریض ہلاک

اسٹاف رپورٹ


اسلام آباد : وفاقی دارالحکومت اور گردو نواح میں کانگو وائرس پھیلنے لگا۔ قومی ادارہ صحت نے وائرس سے تین ہلاکتوں کی تصدیق کردی۔ تینوں افراد کی موت پمز اسپتال میں ہوئی۔

قومی ادارہ صحت کے مطابق کانگو وائرس کے تین مریضوں کو مختلف اوقات میں پمز اسپتال کے شعبہ ایمرجنسی میں لایا گیا۔ کانگو کا شکار ہونے والے محمد علی کا تعلق افغانستان ' مشہود کا تعلق اسلام آباد جب کہ بابر کا تعلق راول پنڈی سے تھا۔

پمز انتظامیہ نے خون کے نمونے ٹیسٹ کے لئے قومی ادارہ صحت بھجوائے تھے' قومی ادارہ صحت نے تینوں مریضوں کی کانگو وائرس سے ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔

بیمار جانوروں کی کھال پر چپکے پسو کے کاٹ لینے سے متاثرہ شخص میں کانگو وائرس متحرک ہو جاتا ہے۔ ماہرین طب کے مطابق کانگو وائرس خون میں شامل ہونے سے متاثرہ شخص کو تیز بخار ہونا شروع ہو جاتا ہے جس کو ہیمرجیک فیور بھی کہا جاتا ہے۔ سماء

filter

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div