فاٹا اصلاحات بل:عمران خان بھی پارلیمنٹ اجلاس میں شریک

کئی اہم مواقع پر پارلیمنٹ کے اجلاس سے غیر حاضررہنے والے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان قومی اسمبلی کے اجلاس میں شریک ہو گئے۔

عمران خان قومی اسمبلی اجلاس میں پیش کیے جانے والے فاٹا اصلاحات سے متعلق ترمیمی بل پرووٹ ٹیلی کاسٹ کریں گے۔

ایوان آمد پر عمران خان کا کہنا تھا کہ آج اہم دن ہے، اس لیے پارلیمنٹ آیا ہوں۔ شاہ جی (خورشید شاہ) صحیح اپوزیشن لیڈرہوتےتوپارلیمنٹ ضرور آتا۔

واضح رہے کہ فاٹا کو خیبرپختونخوا میں ضم کرنے کا بل آج قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔ انضمام پر جمعیت علمائے اسلام (ف) اور پشتونخوا ميپ کے سوا تمام جماعتیں انضمام پر متفق ہیں۔

آئینی بل کے مطابق پاکستان کے تمام قوانین اب فاٹا پر لاگو ہوں گے جبکہ علاقے میں صدر اور گورنر کے بجائے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے اختیارات نافذ ہوں گے۔

وزيراعظم شاہد خاقان عباسي نے ارکان اسمبلي سے کہا ہے کہ وہ آج کے اجلاس ميں زيادہ سے زيادہ تعداد ميں شرکت کريں۔

 

IMRAN KHAN

NATIONAL ASSEMBLY

Parliament session

FATA reforms bill

Tabool ads will show in this div