غیر ملکی سفر پر پولیو ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کی شرط 6 ماہ میں ختم کرانیکا ہدف مقرر

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ

اسلام آباد : حکومت نے غیرملکی سفر کیلئے ویکسین سرٹیفکیٹ کی شرط 6 ماہ میں ختم کرانے کا ہدف مقرر کردیا، عالمی ادارہ صحت کے ڈاکٹر رانا صفدر کو فوکل پرسن بنادیا گیا۔

وفاقی حکومت نے پولیو سے متعلق سفری پابندیاں ختم کرانے کیلئے ہنگامی اقدامات شروع کردیئے، اس حوالے سے قومی ادارہ صحت کے ویکسینیشن شعبے کے سربراہ  ڈاکٹر رانا صفدر کو فوکل پرسن مقرر کیا گیا ہے، وزارت قومی صحت نے باضابطہ نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

ڈاکٹر رانا صفدر کو انٹرنیشنل ہیلتھ ریگولیشنز کمیٹی کی سفارشات پر عملدرآمد کرانے کیلئے حکومت کا فوکل پرسن بنایا گیا، جو وفاق، صوبوں اور صحت کے عالمی اداروں کے مابین مربوط روابط اور ہم آہنگی کی ذمہ داریاں ادارے کریں گے۔

دوسری جانب وزارت قومی صحت نے وفاقی محکمہ سینٹرل ہیلتھ اسٹیبلشمنٹ کو بھی صوبوں کی معاونت کے امور سونپے ہیں، جو ملک کے 11 ایئرپورٹس، 3 بندرگاہوں اور 7 زمینی راستوں پر بھی معاونت کرے گی، ڈاکٹر رانا صفدر اس سے قبل ای پی آئی پروگرام کے منیجر رہ چکے ہیں۔ سماء

2015

brown

spinner

shahbaz

Tabool ads will show in this div