خودکشی نہیں، خاتون اور بچے کو قتل کیا گیا، پولیس

کراچی کے علاقے دہلی کالونی میں خاتون اور بچے کی ہلاکت کو پوليس نے قتل قرار دے ديا، پوليس کے مطابق ابتدائی طور پر واقعے کو خود کشی کا رنگ دينے کی کوشش کی گئی۔
دہلی کالونی میں خاتون اور بچے کی ہلاکت کے معاملے میں اہم پیشرفت ہوگئی، پولیس نے واقعے کو قتل قرار دے دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم اور تحقیقات میں خودکشی کے شواہد نہیں ملے، خاتون کے جسم پر تشدد کے نشانات ہیں، ملزمان نے واقعے کو خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش کی۔
نمائندہ سماء کے مطابق مقتولہ رمشا کی ساس اور جیٹھ کو گرفتار کرنے کیلئے پولیس نے کارروائی شروع کردی، دونوں کیخلاف قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہوگا۔