حکومت طالبان کی کلاشنکوف بردار شریعت کے نفاذ کی دھمکیوں کا نوٹس لے، الطاف حسین

اسٹاف رپورٹ


کراچی : متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کہتے ہیں طالبان آج کھل کر سامنے آگئے ہیں، حکومت طالبان کی کلاشنکوف بردار شریعت کے نفاذ کی دھمکیوں کا نوٹس لے۔


لندن سے جاری بیان میں الطاف حسین نے کہا ہے کہ وہ 10 سال سے طالبان کی ڈنڈا بردار شریعت سے متعلق عوام کو آگاہ کررہے تھے، لیکن بعض لوگوں نے ان کی باتوں کا مذاق اڑایا اور اسے عوام میں خوف پھیلانے کی سازش قرار دیا۔


ان کا کہنا تھا کہ طالبان کھل کر سامنے آکر اپنی بیان کردہ شریعت پر عمل نہ کرنے والوں کو دھمکیاں دے رہے ہیں۔


عوام سے الطاف حسین نے کہا ہے کہ وہ اپنی حفاظت کیلئے معتدل مزاج اور لبرل سوچ رکھنے والے لوگوں کی ٹیمیں تشکیل دیں، اپنے محلے اور بازار کیلئے چوکیداری نظام بھی بنائیں۔ سماء

کی

کے

کا

Video

child marriage

drama

federal

sacrifice

pink

breast

atp

Tabool ads will show in this div