بیرون ملک سفر کرنیوالوں کیلئے پولیو سرٹیفکیٹ آج سے لازمی، ایئرپورٹس پر کاؤنٹرز قائم

اسٹاف رپورٹ

لاہور : بیرون ملک سفر کرنیوالوں کیلیئے آج سے پولیو سرٹیفکیٹ لینا لازمی ہوگیا ہے جبکہ مسافروں کی ویکسینیشن کیلئے ایئر پورٹس پر بھی علیحدہ کاؤنٹرز قائم کردیئے گئے ہیں۔

پوليو قطرے پلاؤ، ورنہ ہمارے ہاں مت آؤ، اقوام عالم نے اس پيغام  کے ساتھ ہر پاکستانی مسافر پر انسداد پوليو قطرے پينا اور اس کا سرٹيفيکيٹ حاصل کرنا لازمی قرار ديديا ہے، جس سے نمٹنے کیلئے حکومت پاکستان اور وزارت صحت کی جانب سے ہنگامی اقدامات پر تمام ایئر پورٹس پر کاؤنٹرز قائم کردیئے گئے ہيں۔

پوليو کے قطرے بچوں اور بڑوں سب مسافروں پر پينا لازم ہے جبکہ اس کے ساتھ سرٹيفيکيٹ حاصل کرنا بھی ضروری ہوگا جو ہر بين الاقوامی ایئر پورٹ پر سبز پاسپورٹ کیساتھ چیک بھی کيا جائے گا۔

مسافروں کا کہنا ہے کہ پاکستانیوں پر پولیو سرٹیفکیٹ کے بغیر سفر پر لگی پابندی کے جلد خاتمے کیلئے حکومت کو جنگی بنیادوں پر کام کرنا ہوگا تاکہ اس بیماری کا خاتمہ کرکے پاکستان کا مثبت تاثر قائم کيا جاسکے۔ سماء

ملک

pakistan vs New Zealand

brown

spinner

shahbaz

Tabool ads will show in this div