پیٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں پھر اضافے کا امکان

May 23, 2018

اگلے ماہ یکم جون سے پیٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کا امکان ہے۔

عالمی منڈی میں خام تیل اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ دیکھا گيا ہے، جس کے بعد یکم جون سے ملک میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پانچ سے چھ روپے فی لٹر اضافے کا امکان ہے۔

انڈسٹری ذرائع کے مطابق ڈیزل کی قیمت6 روپےفی لیٹرتک بڑھ سکتی ہے، جب کہ ہائی آکٹین کی قیمت میں8 روپےفی لیٹر اضافے کاامکان ہے۔ ماہرین کے مطابق ڈالر کی قدر میں اضافے کا پورا اثر بھی اگلے ماہ کی قیمت پر آئے گا۔

PRICE

INTERNATIONAL MARKET

Tabool ads will show in this div