سبیکہ شیخ کا جسدِ خاکی کراچی پہنچ گیا

امریکی ریاست ہیوسٹن میں جاں بحق ہونے والی 17 سالہ سبیکا شیخ کا جسدِ خاکی کراچی پہنچ گیا ہے۔


سبیکہ شیخ کا جسدِ خاکی ترکش ائیرلائن کے ذریعے کراچی ائیر پورٹ پہنچا جبکہ سبیکا کے اہل خانہ میت کی وصولی کیلئے اولڈ ٹرمنل پر موجود تھے۔

امریکی قونصل جنرل جان وارنر اور قونصل خانے کا عملہ بھی جسدِ خاکی کی وصولی کیلئے کراچی ائیرپورٹ پر موجود تھا۔ جبکہ پیپلزپارٹی کے رہنما سعید غنی، ناصر شاہ، پی ٹی آئی کے فیصل واوڈا اور دیگر جماعتوں کے رہنماء بھی ائیرپورٹ پہنچیں۔

سبیکا کی نماز جنازہ حکیم سعید گراونڈ یونیورسٹی روڈ پر صبح 9 بجے ادا کی جائیگی، جب کہ تدفین شاہ فیصل کالونی عظیم پورہ کے قبرستان میں کی جائیگی۔ نماز جنازہ وفاقي اردو يونيورسٹي مسجد کے امام مولانا اقبال پڑھائيں گے۔ سماء

DEAD BODY

FUNERAL

TURKISH AIRLINE

US shooting

Sabika Sheikh

Tabool ads will show in this div