آپریشن ضرب عضب، لاکھوں افراد کی نقل مکانی، پولیو وائرس پھیلنے کا خدشہ

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ

اسلام آباد : عالمی ادارہ صحت نے شمالی وزیرستان میں آپریشن کے باعث ملک میں پولیو وائرس پھیلنے کا خدشہ ظاہر کردیا، وزیرستان کے ٹرانزٹ پوائنس پر ڈھائی لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔

امن عامہ کی ناقص صورتحال کے باعث جولائی 2012ء سے اب تک شمالی وزیرستان میں 2 لاکھ 60 ہزار بچوں کو پولیو قطرے نہیں پلائے جاسکے، رواں برس پولیو کے 82 کیس رپورٹ ہوچکے ہیں، عالمی ادارہ صحت کے مطابق شمالی وزیرستان میں خطرناک پولیو وائرس موجود ہے جو نقل مکانی کرنیوالوں کے ذریعے ملک کے دیگر حصوں تک پھیل سکتا ہے۔

وزارت قومی صحت نے وفاقی و صوبائی حکومتوں کو خدشے سے آگاہ کرتے ہوئے ہنگامی اقدمات اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے، شمالی وزیرستان سے نکلنے والے قریباً ڈھائی لاکھ بچوں کو ٹرانزٹ پوائنٹس پر پولیو ویکسین پلائی جائے گی جس کیلئے 472 ٹرانزاٹ پوائنٹس قائم کئے جارہے ہیں۔

ٹرانزٹ پوائنٹس بنوں، ٹانک اور ڈی آئی خان میں  قائم کئے جائیں گے، بچوں کیلئے ساڑھے 3 لاکھ خوراکیں درکار ہوں گی تاہم فاٹا ہیلتھ سیکریٹریٹ کو پولیو ویکسین کی 10 لاکھ خوراکیں فراہم کردی گئی ہیں۔ سماء

شوبز

MQM

Report

brown

Tabool ads will show in this div