شاہین آج لارڈزمیں پریکٹس کریں گے

پاکستان اور انگلينڈ کي ٹيميں پہلے ٹيسٹ ميچ ميں چوبيس مئي کو لارڈز ميں آمنے سامنے آئیں گی۔ شاہین آج پريکٹس سيشن ميں حصہ ليں گے۔

وارم اپ ميچ کے بعد امتحان کي گھڑياں شروع ہونے کو ہیں۔ چوبیس مئی سے لارڈز میں انگلینڈ کیخلاف پنجہ آزمائی کے لیے تیار پاکستان کرکٹ ٹیم آج کوچز کی زیر نگرانی گراني ٹريننگ سيشن ميں تياريوں کو فائنل ٹچ دے گی۔

انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سے قبل ٹیم کا اہم ہتھیار فاسٹ بالر حسن علی انجری کا شکارہونے کے باعث آج کے ٹریننگ سیشن میں شریک نہیں ہوں گے۔ لیسٹر شائر کے خلاف دو روزہ وارم اپ میچ کے دوران زخمی ہونے والے حسن علی کے ہاتھ میں 3 ٹانکے آئے ہیں۔

فاسٹ بالرمحمد عامرفٹنس میں بہتری آنے کے بعد آج کی پریکٹس میں حصہ لیں گے۔ آئرلينڈ کے خلاف ڈبلن ٹيسٹ ميں فٹنس مسائل کا شکار فاسٹ بالر محمد عامر نے نيٹ ميں پوري رفتار سے بالنگ کي ۔

واضح رہے کہ پاکستان اورانگلينڈ کي ٹيميں آخري بار جولائي دوہزار سولہ ميں لارڈز ميں مدمقابل آئيں تو ٹيسٹ ميچ پاکستان کے نام رہا تھا۔

practice session

Lords Test

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div