بلڈ پریشر اور دل کے مریض بھی روزہ رکھ سکتے ہیں
اسٹاف رپورٹ
کراچی : ماہ رمضان میں ہر مسلمان ہی ماہ مبارک کی برکتیں سمیٹنا چاہتا ہے، ہائی بلڈ پریشر اور امراض قلب میں مبتلا مریض روزہ رکھ سکتے ہیں۔
ماہ رمضان مسلمانوں کیلئے برکتوں کا سامان، مگر کہیں بیماری ہے تو کہیں بیماری کا ڈر، کوئی مبتلا ہے امراض قلب میں تو کسی کو ہے بلڈ پریشر، مگر روزہ بھی لازمی رکھنا ہے۔ طبی ماہرین کہتے ہیں کہ بلڈ پریشر اور دل کے امراض میں مبتلا افراد روزے رکھیں لیکن دوائیں بھی پابندی سے لیتے رہیں۔
ماہرین کے مطابق رمضان میں ہائی اور لو بلڈ پریشر کی شکایات بڑھ جاتی ہیں، امراض قلب کے مریضوں کو تلی ہوئی چیزوں اور مرغن غذاؤں سے پرہیز کرنا چاہئے۔ روزہ جہاں انسان کیلئے روحانی فوائد کا باعث بنتا ہے وہیں وہ کھانے پینے میں نظم و ضبط کی وجہ سے صحت کیلئے بھی فائدہ مند ثابت ہوتا۔
کھانے پینے میں احتیاط برت کے اور اپنے طبی معالج کے مشورے پر عمل کر کے امراض قلب میں مبتلا مریض بھی ماہ مبارک میں روضوں کا ثواب حاصل کرسکتے ہیں۔ سماء