وزیرستان سےہزاروں مہاجرین کی کراچی آمد،ہنگامی پولیومہم فیصلہ

ویب ایڈیٹر:


کراچی : شمالی وزیرستان ایجنسی سے آپریشن کے بعد ہزاروں مہاجرین کی کراچی آمد کے انکشاف کے بعد شہر بھر میں کل سے ہنگامی انسداد پولیو مہم چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ مہم پانچ جولائی سے چلائی جائے گی، مہم کا فیصلہ شمالی وزیرستان آپریشن کے باعث آئی ڈی پیز کی کراچی منتقلی کی اطلاعات پر کیا گیا ہے۔

ڈائریکٹر ای پی آئی ڈاکٹر مظہر خمیسانی کے مطابق کراچی کی چونتیس یونین کونسلوں میں کل سے انسداد پولیو مہم شروع کی جا رہی ہے، ان کا کہنا تھا کہ انسداد پولیو مہم کا مقصد شمالی وزیرستان آپریشن کے باعث کراچی منتقل ہونے والے ہزاروں کی تعداد میں آئی ڈی پیز کو ویکسینٹ کرنا ہے۔

متاثرین میں پانچ سال سے کم عمر کے پانچ ہزار سے زائد بچے موجود ہیں، ڈاکٹر مظہر کا کہنا ہے کہ پولیو مہم کے دوران حساس علاقوں میں تین سو پولیس اہلکار تعینات کئے جائیں گے۔ سماء

burger

فیصلہ

missiles

fulham

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div