مکان میں آگ لگنے سے ماں، بیٹی سمیت 3 خواتین جاں بحق
ملتان وہاڑی روڈ پر گھر میں آگ لگنے سے ماں، بیٹی اور رشتہ دار خاتون دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگئے۔
ملتان وہاڑی روڈ پر شارٹ سرکٹ کے باعث گھر میں آگ لگ گئی، دم گھٹنے سے ماں، بیٹی اور رشتہ دار خاتون جاں بحق ہوگئیں، 8 فائر ٹنڈرز نے طویل کوششوں کے بعچ آگ پر قابو پالیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق آگ لگنے کی اطلاع ملنے پر ٹیمیں موقع پر پہنچیں تو دھویں کے باعث ماں، بیٹی اور کزن بے ہوش ہوچکی تھیں، جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا تاہم تینوں خواتین دم توڑ گئیں، تینوں خواتین کی میتیں لواحقین کے حوالے کردی گئیں۔
ریسکیو انچارج محمد نعیم کا کہنا ہے کہ مکان میں آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی، 8 فائر ٹینڈرز نے طویل کوشش کے بعد آگ پر قابو پایا۔