گھگرپھاٹک پر 2 سے 3 دھماکے ہوئے، 850 فٹ ریلوے ٹریک متاثر ہوا، تحقیقات
اسٹاف رپورٹ
کراچی : کراچی میں گھگر پھاٹک پر ایک نہیں 2 یا 3 دھماکے ہوئے جن میں 9 سے 10 کلو دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا، ایف آئی اے کی تفتیشی ٹیم کا کہنا ہے کہ دھماکوں سے 850 فٹ ریلوے ٹریک متاثر ہوا، محکمہ ریلوے نے دھماکوں کی تحقیقات کیلئے اعلیٰ سطح کی کمیٹی قائم کردی۔
ایف آئی اے کے تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ گھگھر ریلوے پر تخریب کاروں نے ایک نہیں 2 سے 3 دھماکے کئے، کم سے کم بھی 8 سے 9 کلو گرام دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا۔
ایف آئی اے کی ٹیم نے جائے دھماکا کی تصاویر لیں، متاثرہ انجن اور ٹریک کے ٹکڑے اکٹھے کئے، ریلوے پولیس کے مطابق دھماکا ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا۔
دھماکوں سے تقریباً 850 فٹ ریلوے ٹریک تباہ ہوا ہے، محکمہ ریلوے نے واقعے کی انکوائری کیلئے اعلیٰ سطح کی کمیٹی قائم کردی ہے۔
ادھر 19 گھنٹے سے زائد وقت گزر چکا ہے، ٹریک کی مرمت اور بوگیاں ہٹانے کا کام جاری ہے، اندرون ملک سے کراچی آنے والا ٹریک بحال کردیا گیا، حکام پرامید ہیں کہ شام تک اندرون ملک جانے والا ٹریک بھی بحال کردیا جائیگا۔ سماء