میرواعظ مولوی فاروق اور خواجہ عبدالغنی لون کی برسی

May 22, 2018

مقبوضہ وادی کشمیر میں میر واعظ مولوی محمد فاروق اور خواجہ عبدالغنی لون کی برسی کے موقع پر مکمل ہڑتال ہے،جب کہ حریت رہنماؤں کی کال پر آج عيد گاہ تک احتجاجي مارچ بھی کیا جائے گا۔ دوسری جانب سري نگر ميں کرفيو جيسي پابندياں نافذ کردي گئي ہیں، انٹرنيٹ اور موبائل سروس بھی بند کردی گئیں۔

مقبوضہ کشمیر میں ممتاز آزادی پسند رہنماﺅں میر واعظ مولوی محمد فاروق اور خواجہ عبدالغنی لون کی برسیوں کے موقع پر پیر کو مکمل ہڑتال کی گئی ہے، جب کہ کٹھ پتلی انتظامیہ نے مزار شہداءعید گاہ سرینگر کی طرف مارچ کو ناکام بنانے کیلئے سخت پابندیاں عائد کردیں۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ہڑتال اور مارچ کی کال سید علی گیلانی ، میر واعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک پر مشتمل مشترکہ حریت قیادت نے شہید رہنماﺅں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے دی ہے۔ تمام دکانیں اور کاروباری مراکز بند، جب کہ سڑکوں پر ٹریفک معطل ہے۔

کشمیر یونیورسٹی اوراسلامک یونیورسٹی اونتی پورہ نے تمام امتحانات ملتوی کردیئے ہیں، بارہمولہ سے بانہال تک ریل سروس بھی معطل ہے۔ کٹھ پتلی انتظامیہ نے لوگوں کو مارچ سے روکنے کیلئے سرینگر شہر میں بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی ایک بڑی تعداد تعینات کر رکھی ہے اور کرفیو جیسی پابندیاں نافذ ہیں۔ عوامی مجلس عمل کے دفتر کی طرف جانیوالے تمام راستیں بند ہیں جبکہ شہر کے تمام داخلی اور خارجی مقامات کی ناکہ بندی کی گئی ہے اور لوگوں کو گھروں سے باہر آنے کی اجاز ت نہیں ہے۔

بھارتی فورسز کی گاڑیاں شہر میں گشت کر رہی ہیں، جب کہ جگہ جگہ سڑکوں پر رکاوٹیں کھڑی کرنے کے علاوہ خار دار تاریں بچھا دی گئی ہیں۔ انتظامیہ نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق، محمد یاسین ملک،محمد اشرف صحرائی اور دیگرکو گھروں یا جیلوں میں نظر بند رکھا۔

یاد رہے کہ میر واعظ مولوی محمد فاروق کو21مئی1990 ءکو نامعلوم مسلح افراد نے سرینگر میں ان کی رہائش گاہ میں گھس کر گولی مار دی تھی جس سے وہ موقع پر ہی شہید ہو گئے تھے۔ بھارتی فوجیوں نے اسی دن سرینگر کے علاقے حول میں ان کے جنازے پر اندھا دھند فائرنگ کر کے 70 سوگواروں کو قتل بھی کیا۔ خواجہ عبدالغنی لون کو 21 مئی2002ءکو نامعلوم حملہ آوروں نے اس وقت شہید کر دیا تھا جب وہ مزار شہداء سرینگر میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کے بعد واپس آرہے تھے۔

indian forces

Tabool ads will show in this div