کراچی میں آج بھی پارہ44 ڈگری تک جانے کا امکان

May 21, 2018

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/05/Hot-Weather-1200-Khi-19-05.mp4"][/video]

محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کیلئے نئی ایڈوائزی جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر میں آج بھی درجہ حرارت 44 ڈگری تک جانے کا امکان ہے، شہر میں سمندری ہوائیں رکی ہوئی ہیں، جب کہ ہوا میں نمی کا تناسب 10 فیصد ہے۔

میٹ آفس کے مطابق بلوچستان کی گرم اور خشک ہوائیں 10کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے کا امکان ہے، شدید گرمی اور تپش کی صورت حال بدھ تک برقرار رہے گی۔ گزشتہ روز بھی کراچی میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، تاہم گرمی اور تاہم تپش کا احساس 46 رہا۔

محکمہ موسمیات نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اندرون سندھ سورج کا پارہ 50 ڈگری تک جاسکتا ہے، گزشتہ روز مٹھی 45 ڈگری کے ساتھ ملک کا گرم ترین مقام رہا۔

ماہرین کی رائے:

ماہرین کی جانب سے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہری شدید گرمی میں بلا ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں، جب کہ باہر نکلنے کی صورت میں گیلا تولیا یا رومال ساتھ رکھیں، شیڈز کا استعمال کریں، ہلکے رنگوں کے ڈھیلے کپڑے پہنیں۔ شہری بلا ضرورت صبح دس بجے سے شام چار بجے تک گھروں سے نہ نکلیں۔

 

امتحانات ملتوی:

شہر میں بڑھتے درجہ حرارت اور گرمی کے باعث کراچی انٹر بورڈ نے 21 سے 23 مئی تک ہونے والے امتحانات ملتوی کردیئے ہیں، نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا، جب کہ 24 مئی سے ہونے والے پرچے شیڈول کے مطابق ہونگے۔

       

ملک کے دیگر حصوں کا موسم:

محکمہ موسمیات نے آج مالاکنڈ ڈویژن، گلگت بلتستان اور بالائی فاٹا میں کہیں کہیں بارش کی پیشگوئی کی ہے، ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، جب کہ مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور ڈویژن اورکشمیرمیں چند مقامات پرتیزہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ہے۔

درجہ حرارت شہر

صوبہ

بدھ منگل سوموار زیادہ سے زیادہ کم سے کم
 گرم اور خشک  گرم اور خشک  گرم اور خشک 35 18 اسلام آباد
خشک خشک خشک 26 08 کوئٹہ بلوچستان
خشک خشک خشک/تیز ہوائیں 26 10 قلات
خشک خشک خشک/تیز ہوائیں 32 22 بارکھان
شدید  گرم اور خشک شدید  گرم اور خشک  گرم اور خشک/تیز ہوائیں 41 24 تربت
جزوی ابر آلود جزوی ابر آلود/بارش%30 جزوی ابر آلود/بارش%30 25 09 گلگت گلگت بلتستان
جزوی ابر آلود جزوی ابر آلود/بارش%30 جزوی ابر آلود/بارش%30 24 10 سکردو
خشک خشک خشک 31 13 مظفرآباد کشمیر
 گرم اور خشک  گرم اور خشک  گرم اور خشک 38 24 ڈی آئی خان خیبرپختونخوا
 گرم اور خشک  گرم اور خشک  گرم اور خشک 34 19 پشاور
جزوی ابر آلود جزوی ابر آلود/بارش%60 جزوی ابر آلود/بارش%60 23 10 چترال
جزوی ابر آلود جزوی ابر آلود/بارش%60 جزوی ابر آلود/بارش%60 27 10 دیر
 گرم اور خشک  گرم اور خشک  گرم اور خشک 40 25 لاہور پنجاب
خشک خشک خشک 22 12 مری
 گرم اور خشک  گرم اور خشک  گرم اور خشک 39 27 فیصل آباد
گرم اور خشک  گرم اور خشک  گرم اور خشک 38 26 ملتان
 گرم اور خشک  گرم اور خشک  گرم اور خشک 38 27 سرگودھا
شدید  گرم اور خشک شدید  گرم اور خشک شدید  گرم اور خشک 44 28 کراچی سندھ
شدید  گرم اور خشک شدید  گرم اور خشک شدید  گرم اور خشک 42 26 حیدرآباد
شدید  گرم اور خشک شدید  گرم اور خشک شدید  گرم اور خشک 42 26 سکھر
 

لوڈشیڈنگ کا جن:

شہر میں گرمی کے ساتھ اتھ شہری لوڈشيڈنگ کا دہرا عذاب سہنے پر بھی مجبور ہیں، جب کہ لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ قرار دیئے جانے والے علاقوں میں بھی معمول سے زیادہ بجلی کی بندش جاری ہے۔ کئی کئی گھنٹے بجلی بند ہونے سے شہر کے کئی علاقوں میں پانی کا بحران بھی پیدا ہوگیا ہے۔ اورنگي ٹاؤن،بلديہ، لياقت آباد، ملير، نارتھ کراچي سميت کئي علاقے سحر اور افطار بھی اندھیروں میں گزرنے پر مجبور ہیں۔

کے الیکٹرک

دوسری جانب بن قاسم پاور پلانٹ میں فنی خرابی دور ہونے کے باوجود صورت حال میں تبدیلی واقع نہ ہوسکی۔ کے الیکٹرک کے لوڈشیڈنگ سے متعلق تمام دعوئیں ہوا ہوگئے۔ مقرر کردہ اوقات کے علاوہ بھی کئی علاقوں کو لوڈشیڈنگ کا عذاب جھیلنا پڑ رہا ہے۔

MET OFFICE

HEATWAVE

RAINING

Tabool ads will show in this div