بلوچستان کی خبریں

مشیر خزانہ بلوچستان اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئیں

زرائع نے بتایا ہے کہ بجٹ میں بحث کے دوران چیمبر میں ایک رکن نے مشیر خزانہ کے لیےغیر شائستہ الفاظ استعمال کئے جس پر وہ روتی ہوئیں چلی گئیں تھیں،زرائع نے بتایا کہ مشیر خزانہ نے اپنا استعفیٰ وزیر اعلیٰ بلوچستان کو بھجوا دیا ہے،اس سے قبل انھیں منانے کی کوشش بھی کی گئی تاہم وہ استعفیٰ واپس لینے پر رضامند نہ ہوسکیں۔

روزنامہ انتخاب حب

وزیر اعلیٰ نے مصنوعی بارش برسانے کے تجربے کی منظوری دے دی

 وزیر اعلیٰ بلوچستان نے صوبے میں خشک سالی کے باعث پیدا ہونے والے پانی کے بحران پر قابو پانے کے لیےروس کے ماہرین کی خدمات حاصل کر لی ،غیر ملکی کمپنی کلائمنٹ گلوبل سمندر کے اوپر سے بادل بنا کر گوادر میں آکڑہ ڈیم اور سنوڑ ڈیم پر بارش برسائے گی،کمپنی سالانہ تین سو ملی میٹر بارش برسانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

روزنامہ آزادی کوئٹہ

بلوچستان کے مسائل سے کسی کو کوئی دلچسپی نہیں،ظفر اللہ جمالی

سابق وزیر اعظم پاکستان کا کہنا ہے کہ دو دفعہ وزیر اعلیٰ اور ایک دفعہ وزیر اعظم بن کر جان لیا ہے کہ بلوچستان کے مسائل سے کسی کو کوئی دلچسپی نہیں،ان کا کہنا تھا کہ استعفیٰ اس لیے دیا کیونکہ جمہوریت کا نام لے کر جمہوریت کو بدنام کیا جا رہا تھا،پہلی بار بلوچستان سے چیئرمین سینٹ آیا تو شاہد خاقان عباسی ان پر طنز کرتے رہے،پہلے ان کو بلوچستان یاد نہیں آتا تھا،جب سی پیک سے بلوچستان کی اہمیت میں اضافہ ہوا تو آج ان کو بلوچستان یاد آتا ہے۔

روزنامہ جنگ کوئٹہ

لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے کمیشن آج سے کوئٹہ میں سماعت کرے گا

چھ روزہ سماعت میں 90 کیسز نمٹائے جائیں گے،محکمہء بلوچستان کے ترجمان کے مطابق حکومت پاکستان کی جانب سے لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے قائم کمیشن کی سماعت جسٹس (ر)غوث محمد کریں گے،روزانہ کی بنیاد پر ہونے والی سماعت میں ہر دن 15 کیسز نمٹائے جائیں گے،سماعت میں لاپتہ افراد کے اہلخانہ،محکمہءداخلہ،اور دیگر ادروں کے حکام موجود ہوں گے۔

روزنامہ توار مستونگ

وفاق نے وعدے پورے نہیں کئے،بلوچستان کی معاشی حالت ابتر ہے،قدوس بزنجو

 پریس کلب کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےوزیر اعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ وفاق کی جانب سے ہمارے منصوبوں پر تاخیر سے کام کیا جاتا ہے،بلوچستان کو میٹرو کی بجائے بنیادی سہولیات کی ضرورت ہے،ان کا مزید کہنا تھا کہ بجٹ کے حوالے سے کچھ اراکین کو تحفظات ہیں جن کو دور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں،اس موقعہ پر انھوں نے پریس کلب کو ایک کروڑ روپے کی گرانٹ کا چیک بھی دیا۔

روزنامہ بولان حب

 

missing persons case

Zafar Ullah Jamali

CM Qudoos bizanjo

Tabool ads will show in this div