شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل نے ہنی مون ملتوی کردیا

May 21, 2018

برطانوی ذرائع ابلاغ سے جاری خبروں کے مطابق میگھن مارکل اور شہزادہ ہیری نے پرنس چارلس کی سالگرہ کی تقریب میں شرکت کیلئے اپنا ہنی مون ملتوی کردیا۔

خبر رساں ایجنسی کی جانب سے جاری رپورٹس کے مطابق برطانوی شہزادہ ہیری اور امریکی اداکارہ میگھن مارکل ہنی مون کیلئے افریقہ جائیں گے۔

ایجنسی رپورٹ کے مطابق دونوں نے اپنی زندگی کے ان اہم دنوں کیلئے افریقہ شہر بوٹسوانہ کا انتخاب کیا ہے، والد محترم کی سالگرہ کی تقریب کے باعث یہ ہنی مون تاخیر کا شکار ہے، تاہم ہنی مون سے متعلق مزید تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔

 

شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل شادی کے اگلے ہفتے پرنس چارلس کی سالگرہ کی تقریب میں شرکت کریں گے، تقریب کا انعقاد برمنگھم محل میں کیا گیا ہے، تقریب کے ساتھ پی میگھن کی شاہی روایتی زندگی کا بھی آغاز ہو گیا ہے۔ شہزادہ چارلس اس سال اپنی 70ویں سالگرہ منائیں گے۔

 

دوسری جانب شادی کے بعد میگھن کا دوسرا برا امتحان شہریت کی درخواست دینا ہوگا۔ میگھن مارکل کو شہریت کی درخواست کے ساتھ اس بات کا ثبوت فراہم کرنا ہوگا کہ شہزادہ ہیری سے ان کے تعلقات حقیقی ہیں، انہوں نے اپنے پہلے شوہر سے طلاق لی ہے، جب کہ انہیں یہ بھی ثابت کرنا ہوگا کہ شہزادہ ہیری کی سالانہ آمدن 26,000ڈالر اور جمع پونچی 87,100ڈالر ہے اور وہ انہیں پبلک فنڈز کے استعمال کے بغیر رہائش فراہم کر سکتے ہیں۔

 

تاہم شاہی خاندان کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ بات واضح نہیں کہ آیا شادی کے بعد میگھن مارکلے امریکی شہریت سے دستبردار ہوجائیں گی یا پھر دہری شہریت رکھیں گی کیوں کہ شہریت کے حصول میں کئی برس لگتے ہیں۔

یہاں دلچسپ بات یہ ہے کہ فرانسیسی سوشل میڈیا مانیٹرنگ کمپنی کے مطابق رائل ویڈنگ کے ہیش ٹیگ کے ساتھ 20 گھنٹوں کے دوران 59 لاکھ 58 ہزار369 افراد نے شاہی شادی پر تبصرے کیے۔ سال2011 میں ہیری کے بڑے بھائی پرنس ولیم اور کیٹ مڈلٹن کی شادی سے متعلق 17 لاکھ 74ہزار 435ٹوئیٹس کیے گئے تھے۔ میگھن اور ہیری کی شادی پر تقریباً 6لاکھ لوگوں نے سوشل میڈیا پر شادی سے متعلق مختلف نوعیت کے ٹوئٹس کئے۔

HONEYMOON

PRINCE HARRY

Meghan Markle

Tabool ads will show in this div