موسم گرم میں جسمانی توانائی کیساتھ تروتازگی بھی متاثر

اسٹاف رپورٹ


اسلام آباد : موسم گرما جسم کی توانائی ہی نہیں جلد کی تروتازگی بھی چھین لیتا ہے، ایے میں جلد کو پررونق بنانے کے لئے کیا طریے مفید ہوسکتے ہیں۔

چمکدار جلد، صاف شفاف چہرہ حسن کی علامت اور خواتین کی چاہت بھی لیکن موسم گرما کا اثر اکثر و بیشتر جلد کی تروتازگی چھین لیتا ہے، ایسے میں نہ صرف جلد بے جان نظر آتی ہے، بلکہ چہرے کی رنگت اور خوبصورتی بھی ماند پڑ جاتی ہے، مگر پریشان ہونے کی ضروت نہیں۔

چند آسان طریقوں سے بے جان چہرے کی رونق بحال کرسکتے ہیں، ماہرین کے مطابق پانی کا زیادہ استعمال جلد کو تروتازہ رکھنے کے لئے بے حد مفید ہے،
آٹھ گلاس پانی کے ساتھ تازہ پھلوں کا جوس سبز چائے اور ناریل پانی بھی جلد کو خوشگوار بناتا ہے۔
 
جلد کی تروتازگی کیلئے تربوز ،آڑو ،کھیرا ،ٹماٹر ، سلاد کے پتے ،اور ہری سبزیاں بھی فائدہ مند ہیں، جن میں موجود اینٹی آکسیڈینٹ جسم میں زہریلے مادے کو کم کر کے نکھری ہوئی جلد کا باعث بھی بنتے ہیں، ماہرین کے مطابق گرمی میں چہرے کی صفائی بے حد ضروری ہے، ساتھ ہی سن بلاک کا استعمال مضر صحت شعاعوں سے محفوظ رکھتا ہے، جب کہ عرق گلاب ، بیسن ،اور دودھ کا پیسٹ کاسمیٹک کیم سے بہتر نتائج دیتا ہے۔

ماہرین کے مطابق باقاعدہ ورزش بھی نکھری جلد کا سبب ہے، ورزش خون کی روانی تیز کرکے جلد کو قدرتی شادابی اور نکھار بخشتی ہے۔ سماء

میں

reuters

hbl

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div