سانحہ بارہ مئی کے دس اہم ملزمان بیرون ملک فرار

رپورٹ: محمد علی حفیظ

کراچی میں ہونے والے سانحہ بارہ مئی کے دس اہم ملزمان بیرون ملک فرار ہوگئے، زیر حراست ملزم زبیر عرف ربڑ کا گڈا نے سب کچھ اگل ديا۔

کورنگی سے گرفتار زبیر عرف ربڑ کا گڈا نے انکشاف کيا کہ ملزمان مجبتی خان عرف خان بھائی ، تراویش ، مجید قائم خانی، منصور ٹیلر، فرید چورن، کامران برہم، عامر سرگرم اور فہیم دادا بیرون ملک جاچکے ہیں۔

سانحہ بارہ مئی کے دس ملزمان کو پارٹي قيادت کي ہدايت پر بیرون ملک فرار کروايا گيا، ایم کیو ایم کی اہم شخصیت وفاقی وزیر نے سہولت کاری کا کردار ادا کیا تھا۔

مجتبی خان عرف خان بھائی چار سیکٹر کی کمانڈ کررہا تھا، جس کو آسٹریلیا بھیجوانے میں وفاقی وزیر نے نہ صرف لیٹر ہیڈ دیا بلکہ جانے کا مکمل بندوبست بھي کیا۔

باقی ملزمان دبئی ، جنوبی افریقہ اور تھائی لینڈ میں مقیم ہیں، تفتیشی حکام نے سانحہ بارہ مئی سے جوڑے تمام کرداروں کو قانون کی گرفت میں لانے کیلئے کوششيں تیز کردی ہیں۔

CJP

CLASH

iftikhar chaudary

12 may 2007

Tabool ads will show in this div