کراچی طوفان سے بچ گیا، طوفان نے عمان کا رخ کرلیا

کراچی ساگر سائیکلون سے محفوظ ہے، طوفان نے عمان کی ساحلی پٹی کا رخ کرلیا۔

ڈائريکٹرمحکمہ موسميات عبدالرشيد نے کہا ہے شہرقائد ميں بدھ اور جمعرات تک گرمي کا سلسلہ برقراررہےگا، جمعے سے گرمي ميں کمي آجائے گي۔

محکمہ موسميات کے ڈائريکٹر عبد الرشيد نے کراچی والوں کو خوشخبري سنادي، ساگر نامي سائيکلون نے عمان کي طرف رخ کرليا کراچي محفوظ رہے گا۔

تاہم کراچی والے طوفان سے تو بچ گئے ليکن سورج نے قيامت ڈھادي، ڈائريکٹر ميٹ کہتے ہيں شہر قائد ميں گرمي کي شدت برقرار رہے گي، کل درجہ حرارت 42 سے 43 ڈگري تک رہنے کا امکان ہے ، بدھ اور جمعرات تک گرمي جاري رہے گي، جمعے سے گرمي ميں کمي آئے گي ۔

ماہرين کہتے ہيں کراچي والے گرمي کم ہونے تک احتياطي تدابير اپنائيں، في الحال بارش کے کوئي آثار نہيں۔

DG met

HEATWAVE

Tabool ads will show in this div