سندھ میں گرمی کاراج برقرار

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/05/SINDH-GARMI-PKG-20-05-Mukkaram.mp4"][/video]

سندھ میں گرمی کا راج برقرار ہے۔ شہری گرمی اور لوڈشیڈنگ سے دہری اذیت میں مبتلاہیں۔

سندھ میں گرم ہواؤں کےتھپیڑے چل رہےہیں اوربجلی کی بندش سےشہری پریشان ہیں۔ سکھر پرسورج سخت برہم ہے اوردرجہ حرارت اکتالیس سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔ لوگ گرمی بھگانے کےحل تلاش کرتے رہے جبکہ سول اسپتال میں ہیٹ اسٹروک سینٹرتک قائم نہ ہوسکے۔

حیدرآباد کی شدید گرمی میں لوگ بلبلا اٹھےاوردرجہ حرارت 43 ڈگری کو چھونے لگا۔ لوڈ شیڈنگ کے مارے صاف ٹھنڈے پانی کوترستے عوام برف خرید کر گزارا کرتے رہے۔

لاڑکانہ میں پارا چالیس ڈگری سے تجاوز کرگیا۔ انسانوں نے گرمی بھگانے کے لیے پانی کا سہارا لیاتوچرندپرندبھی چھاؤں ڈھونڈتے نظر آئے۔

HEATWAVE

Tabool ads will show in this div