دفتری اوقات میں دل بہلانے کا نیا انداز
اسٹاف رپورٹ
ٹوکیو : دفتری اوقات کے دوران سیر و تفریح سے محروم رہنے والے ملازمین کیلئے جاپانی کمپنی نے آفس کو ہی سی ویو بنا ڈالا۔
کام کاج سے اکتاہٹ محسوس ہو تو دفتری ساحل پر دل بہلائیں، موجوں کے شور میں کافی کا دور ہوجائے تو بوجھل طبعیت بہتر ہوجاتی ہے، جاپانی کمپنی نے ملازمین کو تروتازہ رکھنے کیلئے آفس کیفٹیریا میں مسحورکن ماحول فراہم کیا ہے۔
فسانے میں حقیقی رنگ بھرنے کیلئے کمپیوٹر پراجیکٹر کا استعمال ہو رہا ہے۔ کیفٹریا کا قالین بھی ایسا کہ جس پر چہل قدمی کریں تو ساحلی ریت کا احساس ہو۔ سماء