سبیکا کی امریکا روانگی سے قبل آخری ویڈیو سامنے آگئی

May 20, 2018

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/05/SABIKA-VIDEO-YES-PROGAMME.mp4"][/video]

امريکا ميں دہشت گردي کا شکار پاکستاني طالبہ سبیکا شيخ کي امریکا جانے سے قبل "یس پروگرام" میں سلیکشن کے بعد ریکارڈ کی گئی وڈیو سامنے آگئي۔ وڈيو ميں سبیکا خوشي سے نہال دکھائي ديں۔ ہونہار طالبہ کي ميت پاکستاني قونصل خانے کے حوالے کردي گئي ہے، جسے پير تک پاکستان پہنچا ديا جائے گا۔

جاری کردہ ویڈیو سبیکا نے خود بنائی ہے، جس میں سبیکا کا کہنا تھا کہ "جب والدین نے مجھے لیٹر کے بارے میں بتایا تو مجھے یقین نہیں آیا، میرے والد نے مجھے اپنی میل چیک کرنے کو کہا"، "جس کے بعد میں نے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا اور خوشی سے اپنے کمرے میں چھلانگیں لگائیں"۔

ویڈیو کے آخر میں سبیکا کا کہنا تھا کہ "مجھے اگست کا بے چینی سے انتظار ہے میں امریکا پڑھنے جانے کے لئے بہت زیادہ پرجوش ہوں"۔

 

واضح رہے کہ امریکی ریاست ٹکساس کے ہائی اسکول میں فائرنگ سے سبیکا اور خاتون ٹیچر سمیت دس افراد ہلاک ، جب کہ متعدد زخمی ہوئے تھے۔ حملے کے بعد پولیس نے فائرنگ کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا تھا، جو اسی اسکول کا طالب علم تھا۔

مقتولہ سبیکا کراچی کے علاقے گلشن اقبال کی رہائشی تھیں، جو امریکی ایکسجینچ پروگرام کے ذریعے ایک سالہ اسکالرشپ پر گزشتہ سال اگست میں امریکا گئی تھیں۔

Last Video

YES Programme

USA exchange

Sabika Sheikh

Tabool ads will show in this div