افغانستان میں کرکٹ میچ کے دوران دھماکا

افغانستان کے شہر جلال آباد ميں رمضان نائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کے دوران دھماکے ميں آٹھ افراد جاں بحق ہوگئے ۔

خبر رساں ایجنسی کی جانب سے جاری خبروں کے مطابق افغان صوبے ننگرہار کے دارالحکومت جلال آباد ميں واقع کھيل کا ميدان اُس وقت دھماکوں سے گونج اٹھا جب شہريوں کي بڑي تعداد رمضان نائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کا ميچ ديکھ رہي تھي۔

يکے بعد ديگرے تين بم دھماکوں ميں ہلاک افراد کی تعداد آٹھ تک پہنچ گئی ہے، جب کہ دھماکے میں پينتالس سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے۔ تاحال کسی تنظیم کی جانب سے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی۔

RAMZAN

CRICKET MATCH

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div