کوئٹہ، بارہ ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق

اسٹاف رپورٹ


کوئٹہ :     کوئٹہ کے بارہ ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی۔ بلوچستان میں رواں  سال پولیو کیسز کی تعداد دو ہوگئی۔
 
ڈپٹی پرواگرام مینجر ای پی آئی بلوچستان  ڈاکٹر اسحاق  کے مطابق بھوسہ منڈی مشرقی پاس کے رہائشی بارہ ماہ  کے گل محمد کو بیماری کی باعث علاج کے  غرض سے سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹروں نے پولیو وائرس کے شہبے پر بچے کے ٹیسٹ لیکر اسلام آباد کی لیبارٹری میں بھیجے۔

ٹیسٹ کے نتائج مثبت آنے کے بعد گل محمد میں پولیو وائرس کی تصدیق کی گئی۔ محکمہ صحت کے مطابق کوئٹہ میں رواں سال پولیو کا پہلا کیس سامنے آیا ہے، اس سے قبل قلعہ عبداللہ کے علاقے میزئی اڈے میں اٹھارہ ماہ کی بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔ بلوچستان میں رواں سال پولیو کیسز کی تعداد دو ہوگئی۔ سماء

میں

کی

کے

Report

Musharraf

pilgrims

brown

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div