عیدالا صحی کے موقع پر کانگو وائرس کا خطرہ پھر سر اٹھانے لگا

اسٹاف رپورٹ


کراچی :   عید الاضحیٰ پر قربانی کے جانوروں کی خریداری کرنے والے ہوشیارہوجائیں، کیونکہ کانگو وائرس پھر سر اٹھانے لگا ہے۔ موذی مرض نے ایک قصاب کی جان لے لی۔

شدید بخار، اور جسم میں درد پھر  ٹانگوں کا سُن ہوجانا اور دیکھتے ہی دیکھتے موت، یہ علامات ہیں کانگو وائرس کی، جو مویشیوں سے کسی بھی شخص میں مبتلا ہوسکتا ہے۔ پيشہ ور قصاب 24 سالہ محمد کاشف جو حال ہی میں اس موذی مرض کا شکار ہوکر موت کے منہ میں چلا گیا۔

طبی ماہرین کے مطابق کانگو وائرس ٹکس نامی کیڑے کے کاٹنے سے جانوروں میں جنم لیتا ہے اور متاثرہ جانور کا خون لگنے یا اس کا گوشت کھانے سے انسانوں میں منتقل ہوجاتا ہے۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ عید الضحٰی پر مویشیوں کی بروقت ویکسی نیشن سے اس موذی مرض کو پھیلنے سے روکا جاسکتا ہے۔ جانوروں سے انسانوں میں منتقل ہونے والے کانگو وائرس کا واحد علاج احتیاط ہے۔ ماہرین کا مشورہ ہے کہ قربانی کیلیے جانور گھر لانے سے پہلے اس بات کی تصدیق کرلیں کہ کہیں آپ کے جانور میں کانگو وائرس تو نہیں جو آپ کے لیے خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔ سماء

کے

کا

پر

Report

package

georgia

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div