امریکہ میں پاکستانی طالبہ کی ہلاکت ، عمران خان کا اظہار افسوس

چئیرمین تحریک انصاف عمران خان نے ٹویٹ میں پاکستانی طالبہ کی فائرنگ میں ہلاکت پر دکھ کا اظہار کیا ۔

پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان نے امریکہ میں فائرنگ کا نشانہ بننے والی پاکستانی طلبہ سبیکا کی ہلاکت دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ميري دعائيں سبيکا کے خاندان کے ساتھ ہيں، اللہ انہيں ان حالات سے نمٹنے کي طاقت دے ۔

عمران خان نے کہا کہ پاکستانی طالبہ سبیکا شیخ کی امریکہ میں فائرنگ سے ہلاکت پر شدید دکھ ہوا، میری دعائیں سبیکا کے خاندان کے ساتھ ہيں ۔

پی ٹی آئی چئیرمین نے کہا کہ اللہ سبيکا کے خاندان کو مشکل وقت سے نمٹنے کي طاقت دے ۔

واضح رہے کہ جمعہ کے روز امریکی ریاست ٹیکساس کے اسکول میں فائرنگ سے دس افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔ حملہ کرنے والا اسکول کا طالب علم تھا، جسے پولیس نے گرفتار کرلیا۔ حملے پر امریکی صدر کی جانب سے بھی افسوس کا اظہار کیا گیا۔

PTI

IMRAN KHAN

USA

US Firing

pakistani student

Sabika

Tabool ads will show in this div