حب ڈیم میں 15 دنوں کا پانی باقی رہ گیا

پندرہ دنوں کے بعد حب ڈیم سے کراچی اور حب میں پانی کی سپلائی میں متواتر کمی ہوتی جائے گی ،پیاس کے ماروں پر رمضان میں ایک نئی افتاد پڑنے کا امکان پید اہو گیا

سماء سے بات کرتے ہوئے ایکسئین ایریگیشن عبدالجبارزہری نے بتایا کہ حب ڈیم میں15دنوں کا پانی باقی رہ گیا ہے جس کے بعد پانی کا قدرتی بہاو ختم ہوجائے گا اور اس کے بعد پمپنگ کے زریعے ہی پانی کی سپلائی کی جاسکے گی،ان کا کہنا تھا کہ اس گھمبیر صورتحال تک پہہنچنے کی اصل وجہ لسبیلہ کینال سے پانی کی چوری ہے لسبیلہ پولیس کو بارہا درخواست کی گئی کہ وہ کینال سے پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے کوئی موثر حکمت عملی بنائیں مگر ان کی طرف سے اس کا کوئی دیرپا حل تلاش نہیں کیا جارہا .

مزید پڑھیے،حب سے واٹر ٹینکرز پر پابندی،نرخ تین گنا بڑھ گئے

انھوں نے مزید بتایا کہ اگر پولیس سنجیدگی سے چاہے تو اس مسئلے کو ایک گھنٹے میں ختم کر سکتی ہے مگر پولیس کی طرف سے غیر سنجیدگی سمجھ سے باہر ہے،  ایکسئین ایریگیشن کا مزید کہنا تھا کہ پانی چوری کرنے والوں نے کینال کو چھلنی چھلنی کر دیا ہے اور یہ اتنے با اثر لوگ ہیں کہ پولیس بھی ان میں ہاتھ ڈالتے ہوئے کترا رہی ہے،اس کے علاوہ حب میں ٹینکر مافیا بھی سرگرم ہے جس پر بھی اب تک کوئی لگام نہیں ڈالی گئی ۔

مزید پڑھئے،لسبیلہ کینال سے پانی کی چوری ڈپٹی کمشنر نے نوٹس لے لیا

دوسری جانب ڈی پی او لسبیلہ محمد ہاشم مہمند نے ان تمام ترالزامات کی تردید کرتے ہوئے سما کو بتایا کہ لسبیلہ پولیس حب میں پانی کے بحران اور اس کی سنگینی سے بخوبی واقف ہے اور اس حوالے سے مکمل دیانتداری سے اپنے فرائض سر انجام دے رہی ہے،ہم نے پہلے بھی پانی چوری کرنے والے عناصر کے خلاف کارروائیاں کی ہیں اور آئندہ بھی ان عناصر کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

 

water shortage

lasbella

Tabool ads will show in this div