سبیکا کی میت پیر تک پاکستان بجھوانے کا انتظام کریں گے، عائشہ فاروقی

May 19, 2018

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/05/Sabika-Counsel-General-Bpr-19-05.mp4"][/video]

ہوسٹن میں پاکستانی قونصل جنرل عائشہ فاروقی کا کہنا ہے کہ سبیکا شیخ کی موت انتہائی افسوس ناک ہے، سبیکا کے والدین کے غم میں برابر کے شریک ہیں،سبیکا گزشتہ سال اگست میں امریکا آئی تھیں۔

انہوں نے بتایا کہ سبیکا کے والدین کی خواہش ہے کہ میت جلد پاکستان پہنچائی جائے، پاکستانی قونصل خانہ، میڈیکل سینٹر اور انتظامیہ سے مسلسل رابطے میں ہیں۔

 

عائشہ فاروقی کا مزید کہنا تھا کہ امید ہے کہ ایک سے دو روز میں کارروائی مکمل کرکے میت روانہ کردی جائے، تاخیر کی وجہ ہوسٹن سے پاکستان براہ راست فلائٹ نہ ہونا بھی ہے، تاہم میت کی براہ راست پاکستان روانگی کیلئے ایئرلائن سے بات کریں گے۔

 

عائشہ فاروقی کے مطابق میت پاکستان بھجوانے سے متعلق حکمت عملی بنا لی ہے، کل تک اہم پیش رفت سے آگاہ کریں گے، ہفتہ وار تعطیل کے بعد ایک سے دو روز لگیں گے، پیر کو میت پاکستان بھجوانے کا انتظام کرنے کی کوشش کریں گے۔

 

دوسری جانب دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ تفصیلات کا انتظار ہے، ہیوسٹن میں پاکستانی قونصلیٹ اس حوالے سے الرٹ ہے۔ امریکا میں تعینات پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری نے سانتا فے فائرنگ واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم سبیکا کے لواحقین اور دوستوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں،

 

جب کہ اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقبل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ ہماري دعائيں ٹيکساس واقعہ ميں جاں بحق افراد کے لواحقين کے ساتھ ہيں۔

 

USA

Sabika

Texas firing

Ayesha Farooqi

Tabool ads will show in this div