خرم نواز گنڈا پور نے طالبات پر غصے کی وجہ بتا دی

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/05/AAS-GANDAPUR-REACTION-PKG-KAZIM-18-05.mp4"][/video]

عوامي تحريک کے رہنما خرم نواز گنڈا پور نے غصے کي وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ والدين کے ساتھ کمٹمنٹ ہے۔ طالبات کو ہاسٹل کے قواعد و ضوابط کي پابندي کرني ہوگي۔


سماء سے گفتگو میں خرم نواز گنڈا پور نے بتایا کہ رات کو بغير اجازت طالبات کو باہر جانا منع ہے۔ يہ بچياں باہر جانا چاہتي تھيں، ايک سو تيرا بچياں تھيں جنہوں نے کہا کہ ہم ہر صورت باہر جائيں گے ايک پارٹي اٹينڈ کرنے۔ اسٹاف نے روکا تو انہيں يرغمال بنايا۔

خرم نواز گنڈا پور نے بتايا کہ جب وہ ہاسٹل پہنچے تو لڑکيوں نے ان سے بھي بدتميزي کي اور اپنے کمروں ميں جانے سے انکار کرديا جس پر انہيں شور مچانے والي لڑکي کے والدين سے بات کرنے کا کہا۔

خرم نواز گنڈا پور نے بتايا کہ جو زيادہ بد تميزي کر رہي تھي اس سے ميں نے کہا کہ انکے والد سے ملائيے تاکہ ميں ان سے بات کروں۔ ميڈيا کو صرف وہ پارٹ بھيجا جو لڑکيوں کے مطلب کا تھا۔ سماء

angry

female students

AWAMI TEHREEK

Khurram Nawaz Gandapur

Tabool ads will show in this div