کراچی میں سیکیورٹی کی مخدوش صورتحال،پولیومہم متاثر
اسٹاف رپورٹ
کراچی : کراچی میں سیکیورٹی نہ ملنے کے باعث انسداد پولیو کی خصوصی مہم بری طرح متاثر ہے، جس کے بعد کورنگی میں آج بھی پولیو مہم ملتوی کردی گئی۔
کراچی میں انسداد پولیو کی خصوصی مہم کا آج دوسرا روز ہے، کورنگی ، گلشن اقبال، ملیر سمیت متعدد علاقوں میں انسداد پولیو مہم شروع نہ ہو سکی، جب کہ کورنگی میں آج پولیو مہم ملتوی کردی گئی۔
ٹی ایچ او کے مطابق کورنگی میں پولیو مہم کا آغاز کل سے کیا جائے گا، سیکیورٹی نہ ملنے کے باعث پولیو رضاکاروں نے بھی کام کرنے سے انکار کردیا ہے، جب کہ ہدف پورا نہ ہونے کے باعث تین روزہ انسداد پولیو مہم کا دورانیہ بڑھا دیا گیا ہے۔ سماء
میں
کی
burger
reuters
تبولا
Tabool ads will show in this div