رئیس مما کے دوران تفتیش خوفناک انکشافات

کراچی کا قصاب سرکاری عہديدار نکلا، ايم کيو ايم کے ہائی پروفائل ٹارگٹ کلر رئيس مما سے تفتيش مکمل ہوگئی، جے آئی ٹی نے اہم انکشاف کر ديئے۔

ايم کيو ايم کا ٹارگٹ کلر رئیس مما سے جے آئی ٹی کی تفتيش مکمل ہوگئی، ماسٹر آف چائنہ کٹنگ کے نام سے مشہور کلر نے کئی اہم انکشافات کردیئے۔

کئی قتل میں ملوث رئيس مما اسسٹنٹ ڈائريکٹر گلشن ٹاؤن کے عہدے کے مزے ليتے رہا، شہريوں کے گلے کاٹنے والے کراچی کے قصاب نے 59 افراد کو موت کے گھاٹ اتارنے کا اعتراف بھی کرليا، 10 ٹارگٹ کلرز کی ٹيم اور کارندوں کے نام بھی بتاديئے۔

جے آئی ٹی کے مطابق سانحہ چکرا گوٹھ، ايس پی شاہ محمد سميت منشيات فروشوں کے قتل کا بھی اعتراف کرليا، کورنگی اور اطراف کی مارکيٹس سے ايک سے ڈيڑھ کروڑ روپے بھتہ جمع کرنے کا بھی انکشاف کیا۔

ملزم کا کہنا ہے کہ لانڈھی، کورنگی اور اطراف کے پارکس و ديگر زمينوں پر کوئی نہ بچ سکا، مخالف سياسی جماعتوں کے کارندے بھی قتل کئے۔

KILLING

china cutting

JIT

TARGET KILLER

Tabool ads will show in this div