سکھ برادری بھی بھرپوراندازمیں رمضان مناتی ہے

May 18, 2018
[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/05/Sardar-Ji-Aur-Rozay-Isb-Pkg-18-05.mp4"][/video]

رپورٹر:حسن ابدال سے عابد علی

پاکستان میں بہت سارے ایسے غیر مسلم بھی آباد ہیں جن کےمذاہب میں روزے نہیں۔ ایسےمیں حسن ابدال کی سکھ برادری ماہ رمضان مناتی ہے اور اس مقدس مہینے کی برکات سے فائدہ اٹھاتی ہے۔

سکھ مذہب میں تو روزے نہیں ہوتے لیکن اپنے مسلمان بھائیوں کے لیے افطاری کا بندوبست کرتے ہیں۔گردوارہ پنجہ صاحب کے ساتھ حسن ابدال کے مرکزی بازار میں سکھوں کی  بیسیوں دکانیں ہیں یہاں سینکڑوں سکھ رہتے ہیں جو مسلمانوں کے ساتھ شیر وشکرہوچکے ہیں۔

اس بازار میں صرف ظاہری حُلیہ ہی ایک نشانی ہے جو مسلمانوں اور سکھوں کی پہچان کراتی ہے۔

حسن ابدال کا یہ مقام مسلمانوں اور سکھوں کی مذہبی ہم آہنگی کا منہ بولتا ثبوت ہے جہاں یہ ایک دوسرے کی عبادات کا احترام کرتے ہیں بلکہ ایک دوسرے کی مدد بھی کرتے ہیں۔

SIKH COMMUNITY

Tabool ads will show in this div