امریکا کے ہائی اسکول میں فائرنگ، طلبہ سمیت 10 افراد ہلاک
امریکی ریاست ٹیکساس کے ایک ہائی اسکول میں مسلح شخص نے فائرنگ کرکے طلبہ سمیت 8 افراد کو قتل کردیا، ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا گیا۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس کے علاقے سانتا فے کے ہائی اسکول میں طالبعلم اسلحہ لے کر گھس آیا اور کلاس روم میں فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں 8 طالبعلم ہلاک ہوگئے۔

امریکی نشریاتی ادارے کا کہنا ہے کہ مقامی وقت کے مطابق 11 بجے سانتا فے سٹی کے ہائی اسکول میں حملہ آور نے شاٹ گن سے فائرنگ کی، حکام کے مطابق فائرنگ کرنے والے شخص کو حراست میں لے لیا گیا۔
Sante Fe High School students have been moved across the street while multiple agencies investigate active shooter situation https://t.co/lUUGfKCRsj pic.twitter.com/1e6H0a2PNE
— ABC13 Houston (@abc13houston) May 18, 2018
BREAKING: Sante Fe High School Assistant Principal tells ABC13 that the shooter has been arrested. School officials said they got students out safely to their parents. She cannot comment on injuries. Watch live: https://t.co/lUUGfKCRsj pic.twitter.com/gvpLvwV5Ep
— ABC13 Houston (@abc13houston) May 18, 2018
واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، فائرنگ کی وجوہات اور دیگر معاملات پر مزید تحقیقات کی جارہی ہے۔
کاؤنٹی شیرف ایڈ گونزالز کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے میں طلبہ سمیت تقریباً 10 افراد ہلاک ہوگئے، فائرنگ کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ ایک اور شخص کو حراست میں لیا گیا ہے، دونوں طلبہ لگتے ہیں۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ فائرنگ کی آواز سن کر طلبہ اسکول سے باہر کی جانب بھاگے، اسکول میں الارم بج رہا تھا۔

حکام کے مطابق امریکا میں ایک ہفتے کے دوران اسکول میں فائرنگ کا یہ تیسرا واقعہ ہے جبکہ رواں سال اسکول میں فائرنگ کے 22 واقعات پیش آچکے ہیں۔
Nine people killed in a school shooting in Sante Fe, Texas. Shooter reported as student with shotgun. We need sensible gun control to protect our kids. Kids should not be scared to go to school. Take a stand @TexMed @TexMed2018 https://t.co/UNrbxCVENv
— Rakhi Dimino (@DrRDimino) May 18, 2018
امریکی نائب صدر مائیک پینس نے ٹیکساس اسکول فائرنگ پر افسوس کا اظہار کیا ہے، اپنے ٹویٹر پیغام میں ان کا کہنا ہے کہ وہ طلبہ، اہل خانہ اور ٹیچرز کے ساتھ ہیں، آپ ہماری اور امریکی قوم کی دعاؤں میں شامل ہیں۔
To the students, families, teachers of Santa Fe High School, all of those affected and the entire community: We are with you, you are in our prayers, and you're in the prayers of the American people. pic.twitter.com/8bhPWyK7vR
— Vice President Mike Pence (@VP) May 18, 2018