مسجدنبوی اورروضہ رسول ﷺ تک جانےوالےراستےکی تزئین وآرائش مکمل

May 18, 2018

مدینہ منورہ میں مسجد نبوی کے امور کی جنرل پریذیڈنسی نے روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم اور شیخین رضی اللہ عنہا کی قبور پر سلام کے لئے جانے والے راستے کو تیار کرنے کا کام مکمل کر لیا ہے۔

مدینہ منورہ میں ان اہم گزرگاہ کے قالین کوسبز رنگ کے انتہائی قیمتی قالین سے تبدیل کر دیا گیا ہے۔ مسجد نبوی میں شعبہ قالین کے سربراہ بندر الحسینی کے مطابق سرخ رنگ کے پرانے قالین کو اب سبز رنگ کے قالین سے بدل دیا گیا ہے۔

باب السلام سے لے کر باب البقیع تک ان کی مجموعی تعداد 250 ہے۔ اس اقدام کا مقصد مسجد نبوی کی زیارت کرنے والے ہر شخص کو عبادات اور روضے پر سلام پیش کرنے کے دوران پر سکون ماحول اور ہر ممکن سہولت اور آرام پیش کرنا ہے۔

MUSLIM

madina munawara

Tabool ads will show in this div